24 ستمبر 2014 - 20:40
دہشت گردی سے مقابلے میں امریکا کا دوہرا رویہ

روس نے اعلان کیا ہے کہ امریکا، بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی سے جدوجہد میں سچا نہیں ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کو روس کے 24  ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے امریکا پر دہشت گردی سے جدوجہد کے مسئلے پر دوہرا رویہ اپنانے کا الزام لگایا۔

لاوروف نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم امریکا کی جانب سے دہشت گردی کو اچھی اور بری دہشت گردی میں تقسیم کئے جانے کو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اچھے دہشت گرد وہ ہیں جو امریکا کی پالیسیوں کی مخالف حکومتوں سے لڑ رہے ہیں اور برے دہشت گرد وہ ہیں جو امریکا کی نظر میں اس کے شہریوں کا قتل کر رہے ہیں اور صرف اس صورت میں واشنگٹن دہشت گردی کے خلاف کارروائی کر رہا ہے ۔

روسی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ یہ صورتحال ہم داعش کے خلاف امریکا کی جدوجہد میں دیکھ رہے ہیں اور جیسے ہی اس گروہ کے دہشت گردوں نے امریکی شہریوں کے سر قلم کئے، واشنگٹن نے اس گروہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

سرگئی لاوروف نے اعلان کہا کہ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام میں داعش کے دہشت گرد انسانیت کے خلاف جرائم کر رہے ہیں اور انہوں نے ہزاروں لوگوں کا قتل عام کیا ہے اور امریکی حکام نے دہشت گردی سے مقابلے کے لئے شام کی حکومت کی مدد کے لئے روس کی مسلسل درخواست پر ذرا بھی توجہ نہیں دی۔

.......

/169